چین کی ایران پر اسرائیلی حملے پر گہری تشویش، کشیدگی کم کرنے کے لیے تعمیری کردار کی پیشکش
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعے کو کہا ہے کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے تمام اقدامات کی مخالفت کرتا ہے، اور ایسے کسی بھی عمل کو مسترد کرتا ہے جو کشیدگی میں اضافہ اور تنازع کو وسعت دینے کا سبب بنے۔
اپنی پریس بریفنگ میں اسرائیلی حملے سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا:ہم ایران پر اسرائیل کے حملے پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے ممکنہ سنگین نتائج پر گہری تشویش رکھتے ہیں۔ ,اچانک پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں
تمام متعلقہ فریقین کو مزید کشیدگی سے گریز اور امن و استحکام کے فروغ کی کوشش کرنی چاہیے چین صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے

