پیر, اپریل 13, 2026
ہومبین الاقوامیایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر مذمتیں

ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر مذمتیں
ا

علاقائی ردعمل:
عمان ,اسرائیلی حملے کو خطرناک اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔یہ مسلسل جارحیت ناقابل قبول ہے اور علاقائی سلامتی کو مزید غیر مستحکم کر رہی ہے۔
عالمی برادری سے مطالبہ, اس خطرناک طرز عمل کو روکنے کے لیے واضح اور مؤثر مؤقف اپنایا جائے۔
یمن (حکومت و انصاراللہ) ,اسرائیل و امریکہ کی مشترکہ جارحیت قرار دی، فلسطینی کاز کے خلاف سازش کہا۔ ایران کو مکمل اور جائز حق حاصل ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے جواب دے۔اسرائیل کی ایٹمی طاقت اور قتل عام کے ریکارڈ کو منافقانہ طرز عمل قرار دیا۔
سعودی عرب ,حملے کو ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔
لبنان ,صدر جوزف عون نے کہا:یہ حملہ صرف ایران نہیں بلکہ علاقائی استحکام پر بھی حملہ ہے۔وزیراعظم نواف سلام: اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات , شدید مذمت کرتے ہوئے خطے کے امن پر ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
قطر ,حملے کو ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا
اردن ,اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے رکن ملک کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہے۔ ترجمان : یہ اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
مصر, حملے کو خطرناک علاقائی اشتعال انگیزی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔یہ کارروائی مشرقِ وسطیٰ میں بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے۔
عراق ,حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ قرار، محض مذمت کو ناکافی کہا۔مطالبہ: عالمی برادری عملی اقدامات کرے۔
افغانستان (طالبان حکومت) ,ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا: یہ حملہ بین الاقوامی قانون، خصوصاً قومی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مقبول مضامین

مقبول مضامین