منگل, فروری 17, 2026
ہومبین الاقوامیاب جاگ جاؤ، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، سید عبدالملک...

اب جاگ جاؤ، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، سید عبدالملک کی امت مسلمہ سے اپیل
ا

امت مسلمہ کی غفلت اور عرب حکمرانوں کی ملی بھگت غزہ میں اسرائیلی جرائم کو بڑھاوا دے رہی ہے: سید عبدالملک الحوثی
یمن کے قائد انقلاب، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے جمعرات کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ عرب اور اسلامی حکومتوں کی ملی بھگت اور عملی خاموشی ان بڑے اسباب میں سے ہے جو صیہونی دشمن کو غزہ میں جرائم اور جارحیت جاری رکھنے کی ہمت دلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا:

امت کو درپیش خطرات کو نظرانداز کرنا کسی طور بھی قابلِ جواز نہیں، کیونکہ امت کے پاس بہت کچھ کرنے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر خبردار کیا:

یہ بے عملی اور غفلت کی کیفیت انتہائی خطرناک ہے، کیونکہ یہی غفلت صیہونی دشمن کو مزید جری بناتی ہے۔

سید عبدالملک نے زور دیا کہ:

زیادہ تر عرب اور اسلامی حکومتیں فلسطینی عوام کے لیے کم سے کم حمایت بھی فراہم نہیں کر رہیں اور نہ ہی جاری نسل کشی کے خلاف کوئی عملی مؤقف اپنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ:

امت فلسطینی عوام سے بے اعتنائی برت کر اپنے انسانی، دینی، اخلاقی، اور اجتماعی فرائض کو نظرانداز کر رہی ہے۔ یہ بے عملی امت کے عقیدے، سلامتی، دنیاوی امور اور مفادات کے لیے خطرہ بن چکی ہے — ایک ایسا خطرہ جو ہر روز بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے اس افسوس کا اظہار کیا کہ

عرب اور زیادہ تر اسلامی حکومتوں کا مؤقف اُس سطح تک بھی نہیں پہنچتا جو کئی غیر مسلم ممالک نے عملی اقدامات کے ذریعے اختیار کیا ہے۔
امت کی یہ غفلت اللہ تعالیٰ کی تنبیہ کے پیش نظر سنگین نتائج کی حامل ہو گی۔

سید عبدالملک نے یہ بھی واضح کیا کہ:

کچھ عرب اور اسلامی حکومتیں اسرائیلی دشمن کی کھلم کھلا معاون ہیں، اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کو دہشت گردی سے تعبیر کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ:

امت مسلمہ کی موجودہ حالت خطرناک ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، کیونکہ اس کی ترجیحات گمراہ کن مفاداتی حساب کتاب کی طرف منتقل ہو چکی ہیں۔

آخر میں انہوں نے سخت تنبیہ کی:

اگر مسلمان بیدار نہ ہوئے اور فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے دینی، اخلاقی، اور انسانی فرائض کو سنجیدگی سے ادا نہ کیا تو حالات انتہائی سنگین ہو جائیں گے۔

انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا:

امت مسلمہ — اپنے حکمرانوں اور حکومتوں کی سطح پر — فلسطینی عوام کے لیے بہت کچھ کر سکتی ہے، اگر وہ چاہے، بجائے اس کے کہ اپنے کھربوں ڈالر امریکہ کے حوالے کرے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین