اسلام آباد، 12 جون (اے پی پی):
رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کی مالی معاونت سے آزاد کشمیر میں 159 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، جن میں 25 کلومیٹر مرکزی شاہراہیں اور 271 کلومیٹر لنک روڈز شامل ہیں۔ مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد حصہ مواصلات اور تعمیرات کے شعبے کے لیے مختص کیا گیا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے مطابق 62 فیصد بجٹ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختص ہے، جبکہ تعلیم اور توانائی کے لیے 11 فیصد، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے لیے 8 فیصد، صحت کے لیے 7 فیصد اور دیگر سماجی و فلاحی منصوبوں کے لیے 24 فیصد بجٹ رکھا گیا ہے۔
رواں مالی سال میں:
- 23,500 صارفین کو بجلی کے نئے کنکشن فراہم کیے گئے۔
- 22 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائنز بچھائی گئیں، 325 ٹرانسفارمرز اور 1 نیا گرڈ اسٹیشن نصب کیا گیا۔
- 8.44 میگاواٹ پن بجلی پیدا کی گئی۔
- 8,000 سے زائد گلیوں و لنک روڈز کی تعمیر کی گئی۔
- 40 اسکولوں کی عمارتیں اور 8 پل تعمیر ہوئے، جبکہ 72 اسکولوں کو بنیادی سہولیات دی گئیں۔
- 1,380 بائیو میٹرک مشینیں نصب کی گئیں اور 30 بسیں تعلیمی اداروں کو فراہم کی گئیں۔
- 15,310 نوجوانوں کو ٹیوٹا کے تحت فنی تربیت دی گئی۔
صحت کے شعبے میں:
- 40 کروڑ روپے کی مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔
زرعی و لائیو اسٹاک شعبے میں:
- 9,580 تصدیق شدہ بیج، 20 لاکھ پھلدار پودے اور 40 ہزار سبسڈی والے زیتون کے پودے فراہم کیے گئے۔
- 123 شیپ و گوٹ فارمز، 45 فش پونڈز، 4 ٹراؤٹ فارمز قائم کیے گئے۔
دیگر شعبوں میں:
- 2 آئی ٹی سنٹر آف ایکسیلنس، 3 فوڈ لیبز، اور 1 چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا گیا۔
- 500 یتیم بچوں کو وظائف دیے گئے۔
- 38 منی اسپورٹس گراؤنڈز، 2 سیاحتی مقامات اور 1 میوزیم قائم کیا گیا۔
- 9,376 افراد کو بلاسود قرضے دیے گئے اور 180 تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے۔

