منگل, فروری 17, 2026
ہومپاکستانآن لائن شاپنگ کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا گیا

آن لائن شاپنگ کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا گیا
آ

آن لائن شاپنگ ٹیکس نیٹ میں شامل — ایف بی آر کا بڑا اقدام
اسلام آباد – مالیاتی بل 2025-26 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے آن لائن شاپنگ اور ای کامرس کو باضابطہ طور پر ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا ہے۔

قانون کی شق 165C کے مطابق:

ہر ادائیگی فراہم کنندہ (payment intermediary) اور کورئیر سروس جو کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 153 کے تحت ٹیکس کٹوتی کے ذمہ دار ہیں، انہیں ہر تین ماہ بعد کمشنر کو ایک ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانی ہوگی۔

اس سہ ماہی بیان میں درج ذیل معلومات شامل ہوں گی:

فروخت کنندہ (seller) کا نام، قومی ٹیکس نمبر (NTN) یا شناختی کارڈ نمبر (CNIC) اور پتہ؛

لین دین کی تاریخ، انوائس نمبر اور مجموعی مالیت؛

ٹیکس کی وہ رقم جو ادائیگی کے وقت منہا کی گئی ہو؛

اور کوئی بھی اضافی معلومات جو FBR تجویز کرے۔

آن لائن مارکیٹ پلیٹ فارمز پر بھی رپورٹنگ لازم
ہر آن لائن مارکیٹ پلیٹ فارم (مثلاً Daraz، Foodpanda، وغیرہ) کو بھی ہر ماہ ایک بیان دینا ہوگا جس میں:

ہر رجسٹرڈ وینڈر کا نام، پتہ، سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس رجسٹریشن نمبر؛

ہر وینڈر کی ماہانہ کل فروخت؛

اور بینک اکاؤنٹ میں منتقل شدہ رقم کی تفصیل شامل ہوگی۔

دیگر دفعات کا اطلاق
سیکشن 165 کی تمام دفعات (ماسوائے ذیلی شق 1، 1A اور 6) کا اطلاق ان ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹس پر بھی ہو گا، مثلاً:

آخری تاریخ،

ترامیم کا اختیار،

کمشنر کی جانب سے بیان طلب کرنے کا حق،

مہلت کی درخواست،

بورڈ کے اختیارات،

سالانہ اسٹیٹمنٹ کی فائلنگ،

اور ٹیکس گوشوارے کے ساتھ اس کا تقابل۔

یہ اقدام ڈیجیٹل معیشت کو منظم کرنے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی بڑی کوشش ہے، جس سے توقع ہے کہ ایف بی آر کی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین