منگل, فروری 17, 2026
ہومپاکستانمالی سال 2024-25: 10 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روانہ

مالی سال 2024-25: 10 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روانہ
م

رپورٹ میں صوبائی و علاقائی سطح پر ہنرمند افرادی قوت کی ہجرت کا جائزہ، پنجاب نمایاں فرق کے ساتھ سرِفہرست

دانشگاه (نیوز ڈیسک) اسلام آباد:
اقتصادی سروے 2024-25 کے مطابق، رواں مالی سال کے دوران 10 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کی غرض سے بیرونِ ملک روانہ ہوئے۔ رپورٹ میں ملک بھر میں مختلف صوبوں اور علاقوں سے مزدوروں کی بیرونِ ملک منتقلی کے رجحانات کا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں پنجاب نمایاں برتری کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، پنجاب سے 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد نے بیرونِ ملک روزگار کے مواقع حاصل کیے، جو مجموعی بیرونِ ملک جانے والی پاکستانی افرادی قوت میں سب سے زیادہ حصہ ہے۔ خیبر پختونخوا 1 لاکھ 87 ہزار مزدوروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ سندھ سے 60 ہزار 424 افراد نے بیرونِ ملک ملازمت کے لیے ہجرت کی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں سے 29 ہزار 937 اور آزاد کشمیر سے 29 ہزار 591 افراد بہتر روزگار کی تلاش میں بیرونِ ملک روانہ ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 8 ہزار 621، بلوچستان سے 5 ہزار 668 اور شمالی علاقہ جات سے 1 ہزار 692 افراد نے عالمی لیبر مارکیٹ کا رُخ کیا۔

یہ اعداد و شمار بیرونِ ملک ملازمتوں کو پاکستان کی معیشت—خصوصاً ترسیلاتِ زر کے تناظر میں—انتہائی اہم قرار دیتے ہیں، اور مختلف علاقوں کے درمیان مزدوروں کی ہجرت میں پائے جانے والے فرق کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین