دانشگاه (نیوز ڈیسک): فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہاز ‘مدلین’ پر قبضے کو "منظم ریاستی دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
جاری کردہ بیان میں حماس نے کہا کہ:
"ہم ان بہادر کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور خطرات کے باوجود ثابت قدم رہے۔ یہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ غزہ تنہا نہیں ہے۔”
بیان میں مزید کہا گیا کہ الجزائر، تیونس اور اردن سمیت دیگر ممالک سے غزہ جانے والے امدادی قافلے اسرائیلی پروپیگنڈہ مشین کی ناکامی کا زندہ ثبوت ہیں۔
حماس نے مطالبہ کیا کہ کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور اقوام متحدہ اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کرے۔
بیان کے اختتام پر کہا گیا:
"مدلین پر قبضہ آزاد انسانوں کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتا، نہ ہی یہ غزہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی عالمی یکجہتی کو روک سکتا ہے۔”

