دانشگاه (نیوز ڈیسک) سڈنی: آسٹریلوی یہودی کونسل نے "غزہ فریڈم فلوٹیلا” پر سوار کارکنان کی سلامتی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے اور کشتی اور اس کے عملے کی رہائی کو یقینی بنائے۔
کونسل کی ایگزیکٹو آفیسر سارہ شوارٹز نے ایک بیان میں کہا: "ہم آسٹریلوی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرے تاکہ کشتی اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔”
انہوں نے کہا کہ "اسرائیل کا ماضی ان کارکنان کے قتل سے بھرا ہوا ہے جو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں، لہٰذا اسرائیل پر فریڈم فلوٹیلا کے عملے کی سلامتی کے لیے بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔”
سارہ شوارٹز نے مغربی حکومتوں کی اسرائیلی اقدامات پر مسلسل خاموشی پر بھی شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا: "غزہ میں کئی مہینوں سے مؤثر انسانی امداد نہیں پہنچی، اور اب وہاں فلسطینی فوری قحط اور موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔”

