منگل, فروری 17, 2026
ہومبین الاقوامییمنی قیادت کا صیہونی جارحیت پر دوٹوک اعلان: طیارے اور جہاز نشانہ...

یمنی قیادت کا صیہونی جارحیت پر دوٹوک اعلان: طیارے اور جہاز نشانہ بنیں گے
ی

دانشگاه (نیوز ڈیسک) صنعا : یمن کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العاطفی اور چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد عبدالکریم الغماری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر قائد انقلاب سید عبدالملک الحوثی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج ظالم قوتوں کو کچلنے کا عمل جاری رکھے گی، صیہونی حمایت یافتہ جہازوں کو سمندروں میں غرق کرے گی، لڑاکا طیاروں کو مار گرائے گی اور جارح قوتوں کو تباہ کن جوابی حملوں سے دوچار کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا: "تجربہ ثابت کر چکا ہے کہ یہ عظیم قوم، اپنے حریت پسند افراد، مجاہد افواج اور ناقابلِ شکست ایمان کے ساتھ، ہر آزمائش کو فتح میں بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: "ہم نے دشمن کی طاقت کو بارہا پاش پاش کیا ہے۔ ہر وہ طیارہ جو ہمارے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے گا، مار گرایا جائے گا۔ ہر وہ جہاز جو صیہونی ریاست کی حمایت کے لیے روانہ ہو گا، غرق کر دیا جائے گا۔ اور ہر وہ دشمن میزائل جو ہماری سرزمین پر داغا جائے گا، اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ جو طاقت کے زعم میں مبتلا ہیں، وہ ان شاء اللہ ہماری ضربِ کاری کا مزہ ضرور چکھیں گے۔”

قیادت نے اس مقدس عید قربان کے موقع پر اس امر پر زور دیا کہ یمن اپنی قربانیوں سے استقامت، غیرت اور وحدت کا پیغام حاصل کرتا ہے۔ "جب امت مسلمہ کے مقدسات پر حملے ہو رہے ہیں، تب یہ قوم عزم میں اور بھی مضبوط ہوتی جا رہی ہے، اور فتح پر اس کا یقین مزید راسخ ہو رہا ہے۔”

قائد انقلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا: "ہم اپنے مذہبی، قومی، اخلاقی اور عسکری فریضے کے تحت، اور آپ کی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے، غزہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور جب تک جارحیت کا خاتمہ اور محاصرہ نہیں ہٹتا، ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ میدان میں موجود رہیں گے۔”

صیہونی دشمن کے لیے آخری انتباہ

اعلامیے میں واضح انتباہ دیا گیا: "ہماری مسلح افواج کے پاس کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ کسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ جارحین کو شدید اور ناقابلِ برداشت ردعمل کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔”

بیان میں یمنی فوج کی جدیدیت، اس کی حربی صلاحیتوں میں اضافے اور دشمنوں کی روک تھام کے لیے قائد انقلاب کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ "ہم جہاد کے راستے پر گامزن ہیں، حق کے پرچم تلے، اپنی خودمختاری اور مقدسات کا دفاع کرتے ہوئے، یہاں تک کہ وہ اہداف حاصل کر لیں جن کے لیے ہمارے شہداء نے قربانیاں دی ہیں۔”

مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے نام پیغام

فیلڈ مارشل مہدی المشاط کے نام علیحدہ پیغام میں، وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف نے کہا: "جب غزہ کے بچے صیہونی جنگی مشینوں کے نیچے کچلے جا رہے ہیں اور عرب حکومتیں امت کی پشت میں خنجر گھونپ رہی ہیں، تب یمن کی گرجدار آواز گونجتی ہے: جب تک یمن کی سرزمین پر ایک بھی مسلح مجاہد زندہ ہے، غزہ تنہا نہیں۔”

انہوں نے خبردار کیا: "یمن کی فضاؤں میں پرواز کرنے والا ہر دشمن طیارہ وقت کے دھارے پر معلق ایک مردہ مشین ہے۔ ہماری سمندری حدود میں موجود ہر جنگی جہاز ایک شعلہ بننے والا ہدف ہے۔ اور ہماری سرزمین پر قدم رکھنے والا ہر جارح، اپنے انجام کی قبر میں داخل ہو چکا ہے۔”

بیان میں زور دیا گیا: "ہماری جنگوں نے ثابت کر دیا ہے کہ دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور حقوق صرف خون سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ آج ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں کہ دشمن کی سرزمین کا ہر انچ اس کے لیے جہنم بنا دیں، صیہونی بالادستی کو پاش پاش کر دیں، اور ہر جارحیت سے پہلے مہلک ضرب لگائیں۔”

انہوں نے کہا: "اگر دشمن نے یمن کے انتباہات کو نظرانداز کیا، تو ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ ہمارے شہداء کا خون ہماری گواہی ہے، ہمارے میزائل ہمارا موقف۔ یہ الفاظ نہیں بلکہ ایک جنگی نظریہ ہے جو خون سے لکھا گیا، آگ سے ثابت ہوا اور ان شاء اللہ فتح کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گا۔”

اختتام میں انہوں نے عزم کیا: "ہماری مسلح افواج اپنے شہداء کے خون سے وفادار ہیں، ہر حکم کو درستگی سے انجام دینے کے لیے تیار ہیں، اور ’اللہ اکبر‘ کے پرچم تلے تمام محاذوں پر فتح کے حصول تک اپنی پیش قدمی جاری رکھیں گی۔”

مقبول مضامین

مقبول مضامین