منگل, فروری 17, 2026
ہومبین الاقوامیازبکستان ٹریڈ سینٹر تجارتی تعلقات مضبوط بنانے میں معاون ہوگا

ازبکستان ٹریڈ سینٹر تجارتی تعلقات مضبوط بنانے میں معاون ہوگا
ا

لاہور:
لاہور میں قائم ہونے والا ازبکستان ٹریڈ سینٹر پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ مرکز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (LCCI) کے صدر میاں ابوذر شاد اور ازبکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب چیئرمین تختایف اکوبیروجن خاکیمووچ نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

ازبکستان ٹریڈ سینٹر کے بانی اور ممتاز کاروباری شخصیت سہیل موٹن نے کہا کہ یہ مرکز دوطرفہ تجارت کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک سنگِ میل ہے۔ ان کے مطابق، یہ مرکز نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا بلکہ باہمی اعتماد، تعاون اور خوشحالی کی علامت بھی ہے۔

مرکز کو ازبکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی براہِ راست نگرانی میں قائم کیا گیا ہے، جو دونوں ممالک کے کاروباری افراد کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور تجارتی مواقع پیدا کرنے میں مدد دے گا۔

سہیل موٹن نے کہا کہ یہ مرکز دونوں ممالک کے کاروباری طبقے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جہاں سے وہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں عملی اقدامات کر سکیں گے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین