منگل, فروری 17, 2026
ہومبین الاقوامیاسرائیل کے بیروت اور دیگر جنوبی علاقوں پر حملے

اسرائیل کے بیروت اور دیگر جنوبی علاقوں پر حملے
ا

اسرائیل کا بیروت اور جنوبی لبنان پر بڑا حملہ، عیدالاضحیٰ سے قبل کشیدگی میں اضافہ

اسرائیل نے جمعرات کی شب بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں اور جنوبی لبنان میں متعدد مقامات پر فضائی حملے کیے، جن کا ہدف مبینہ طور پر حزب اللہ کے ڈرون بنانے والے مراکز تھے۔ حملے سے قبل اسرائیلی فوج نے حرت حریک، حدت، اور برج البراجنہ کے رہائشیوں کو علاقے خالی کرانے کا کہا تھا۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب لبنان کے عوام عیدالاضحیٰ کی تیاری کر رہے تھے، اور لبنانی حکومت کے مطابق یہ نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ لبنانی صدر جوزف عون اور وزیراعظم نواف سلام نے اسرائیلی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے اسرائیل کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حملوں میں بیروت کے آٹھ عمارتیں اور جنوبی قصبے عین قانا کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق 100 سے زائد رہائشی یونٹس تباہ ہوئے۔ الجزیرہ کی رپورٹنگ کے مطابق حملے نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا اور علاقے کے زیادہ تر لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے حملوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ہم شمالی سرحدوں پر کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کریں گے”۔ دوسری جانب حزب اللہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں ڈرون تیار کر رہی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، خاص طور پر جب اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین