منگل, فروری 17, 2026
ہومبین الاقوامی11 ماہ میں بنگلہ دیش کی برآمدی آمدن میں نمایاں اضافہ

11 ماہ میں بنگلہ دیش کی برآمدی آمدن میں نمایاں اضافہ
1

11 ماہ میں بنگلہ دیش کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ، مجموعی آمدن 45 ارب ڈالر سے متجاوز

دانشگاه (نیوز ڈیسک) ڈھاکہ — بنگلہ دیش نے رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران برآمدات سے مجموعی طور پر 45 ارب ڈالر کے قریب آمدن حاصل کی، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا نے بنگلہ دیش کے ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے حوالے سے بتایا کہ جولائی 2024 سے مئی 2025 کے دوران ملک کی برآمدی آمدن 44.94 ارب ڈالر رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ آمدن 40.85 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

مئی 2025 کے دوران، بنگلہ دیش کی برآمدات سے حاصل شدہ آمدنی 4.74 ارب ڈالر رہی، جو مئی 2024 کے مقابلے میں 11.45 فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے مالی سال 2024–25 کے لیے اپنی برآمدی آمدن کا ہدف 50 ارب ڈالر مقرر کر رکھا ہے، جس میں سے 40.48 ارب ڈالر کی رقم صرف تیار ملبوسات کی برآمدات سے حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین