منگل, فروری 17, 2026
ہومپاکستانپاکستانی خلا نوردی کے لیے 60 کروڑ روپے مختص

پاکستانی خلا نوردی کے لیے 60 کروڑ روپے مختص
پ

سپارکو کے لیے 24 ارب، خلائی منصوبوں میں نمایاں اضافہ

دانشگاه (نیوز ڈیسک) اسلام آباد:
آئندہ مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ میں پاکستان کی خلائی مہمات کے لیے اربوں روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جن میں پہلا پاکستانی خلا میں بھیجنے کا قابلِ فخر منصوبہ اور کثیر المقاصد سیٹلائٹ کمیونی کیشن سسٹم شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے لیے 24 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے، جس میں آئندہ مالی سال کے دوران انسان بردار خلائی مشن کے لیے 60 کروڑ روپے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق کثیر المقاصد مواصلاتی سیٹلائٹ سسٹم پر 18 ارب روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے، جبکہ پاکستانی چاند مشن کے لیے 40 کروڑ، ڈیپ اسپیس اسٹرانومیکل منصوبے کے لیے 1.8 ارب اور آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کے لیے 1.7 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔

دیگر مجوزہ اخراجات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد، کابینہ ڈویژن کے لیے 50 ارب روپے، اور اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے بھی 50 ارب روپے کی تجویز شامل ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 13 کروڑ 42 لاکھ روپے، نیشنل آرکائیوز کی بحالی و اپ گریڈیشن کے لیے 10 کروڑ روپے، اور لاہور میں نئے حج کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 65 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین