منگل, فروری 17, 2026
ہومپاکستاناے ڈی بی کیجانب سے مالیاتی استحکام کیلیے 800 ملین ڈالر کی...

اے ڈی بی کیجانب سے مالیاتی استحکام کیلیے 800 ملین ڈالر کی منظوری
ا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان میں مالیاتی استحکام اور عوامی مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے 800 ملین ڈالر کا پروگرام منظور کر لیا ہے۔

"امپرووڈ ریسورس موبلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارم پروگرام (سب پروگرام 2)” میں 300 ملین ڈالر کا پالیسی پر مبنی قرض اور 500 ملین ڈالر تک کی ADB کی پہلی پالیسی پر مبنی گارنٹی شامل ہے، جس سے کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر تک کی مالی معاونت حاصل ہونے کی توقع ہے۔

ADB کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے کہا کہ "پاکستان نے میکرو اکنامک حالات میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔ یہ پروگرام حکومتی اصلاحاتی عزم کی حمایت کرتا ہے جو پبلک فنانس کو مضبوط اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔”

یہ پروگرام ٹیکس پالیسی، انتظامیہ اور تعمیل کو بہتر بنانے، عوامی اخراجات اور نقدی نظم و نسق کو مضبوط بنانے، ڈیجیٹلائزیشن، سرمایہ کاری میں سہولت کاری، اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے جیسے وسیع اصلاحات پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد مالی خسارہ اور عوامی قرضے کم کرتے ہوئے سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے گنجائش پیدا کرنا ہے۔

یہ پروگرام تکنیکی معاونت اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی ایک جامع پیکج کے ذریعے پاکستان کو طویل مدتی مالی استحکام کی جانب گامزن کرنے میں مدد دے گا۔پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کا بانی رکن ہے۔ 1966 سے اب تک ADB نے پاکستان میں جامع اقتصادی ترقی کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے، توانائی و خوراک کے تحفظ، ٹرانسپورٹ نظام، اور سماجی خدمات کی بہتری کے لیے 52 ارب ڈالر سے زائد کے عوامی و نجی شعبے کے قرضوں، گرانٹس اور دیگر مالی معاونت فراہم کی ہے۔











مقبول مضامین

مقبول مضامین