منگل, فروری 17, 2026
ہومبین الاقوامییمن کے صہیونی اہداف پر حملے، غزہ سے یکجہتی کا مظاہرہ

یمن کے صہیونی اہداف پر حملے، غزہ سے یکجہتی کا مظاہرہ
ی

دانشگاہ (نیوز ڈیسک): فلسطینی مصنف ولید محمد علی نے اتوار کے روز یمنی مسلح افواج کی جانب سے صہیونی اہداف پر کی گئی عسکری کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کے مظہر ہیں۔

ولید علی کے مطابق یمنی افواج کی کارروائیوں میں مقبوضہ فلسطین کے علاقوں لُد ایئرپورٹ، یافا، اشدود اور ام الرشراش (ایلات) میں اہم صہیونی اہداف کو چار درست نشانہ باز حملوں کے ذریعے ہدف بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں غزہ کے عوام کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ "تم تنہا نہیں ہو”، اور صہیونی دشمن کے لیے خبردار کرنے والا اشارہ کہ "خوش فہمی میں نہ رہو، ہم تمہیں ان مظلوموں پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔”

فلسطینی مصنف نے کہا کہ یمنی حملے محض عسکری نوعیت کے نہیں بلکہ ان کا دائرہ اثر معیشت، اخلاقیات، نفسیات اور تزویراتی پہلوؤں تک پھیل چکا ہے، جس سے قابض ریاست پر ہمہ جہتی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا حوصلہ بلند ہوتا ہے اور یہ امر واضح ہوتا ہے کہ وہ تنہا نہیں، بلکہ علاقائی سطح پر حمایت یافتہ ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے یمن کی مسلح افواج نے فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی عسکری کارروائیوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ان اقدامات کو "فتحِ موعود اور مقدس جہاد” کے عنوان سے جاری مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جن میں میزائل و ڈرون حملوں کے علاوہ صہیونی مفادات پر بحری اور فضائی ناکہ بندی بھی شامل ہیں، تاکہ اسرائیل پر دباؤ ڈال کر غزہ پر حملے بند کروائے جائیں اور محاصرہ ختم کیا جائے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین