منگل, فروری 17, 2026
ہومبین الاقوامیغزہ کی خاتون نے شوہر کو ننگے ہاتھوں دفنایا

غزہ کی خاتون نے شوہر کو ننگے ہاتھوں دفنایا
غ

غزہ: 65 سالہ فلسطینی خاتون نے شوہر کو ننگے ہاتھوں دفنایا

رفح میں 65 سالہ فلسطینی عورت عزیہ قیشتہ نے اسرائیلی حملوں اور محاصرے میں پھنسی اپنی زندگی کا دردناک واقعہ سنایا۔ ان کے 70 سالہ شوہر ابراہیم قیشتہ، جو نابینا اور چلنے کے قابل نہیں تھے، اسرائیلی فضائی حملے میں گردن پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

دو مہینے تک محاصرے میں پھنسے اس جوڑے نے بھوکے پیاسے اپنی جان بچائی۔ ابراہیم کے زخمی ہونے کے بعد عزیہ نے انہیں کمر پر اٹھا کر قریبی گھر پہنچایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

کسی مدد یا دفن کے سامان کے بغیر، عزیہ نے ننگے ہاتھوں انہیں گھر کے باغ میں زیتون کے درخت کے نیچے دفنایا۔ انہوں نے ان کا جسم کھڑکی کے پردے میں لپیٹا اور خود قبر میں رکھا، پھر قرآن کی تلاوت کی اور خاموشی سے روئیں۔

بعد میں، گولیوں کی زد میں آنے کی وجہ سے قبر خراب ہوگئی تو عزیہ نے دوبارہ انہیں دفنایا۔ بھوکی پیاسی، عزیہ نے اسرائیلی چیک پوسٹ پر جانے کا خطرناک فیصلہ کیا جہاں انہیں ہتھیار کے زور پر حجاب اتارنے کا کہا گیا۔

یہ کہانی غزہ میں جاری جنگ کی وحشت اور فلسطینیوں کی جدوجہد کی نمائندگی کرتی ہے، جہاں اکتوبر 2023 سے اب تک 54,380 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں.

مقبول مضامین

مقبول مضامین