منگل, فروری 17, 2026
ہومبین الاقوامیبچوں کی اموات پر خاموشی شرمناک ہے، مس ریچل

بچوں کی اموات پر خاموشی شرمناک ہے، مس ریچل
ب

دانشگاه (ویب ڈیسک) – معروف امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل عام دیکھ کر بھی خاموش ہیں، اُنہیں شرم آنی چاہیے۔

انسٹاگرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ آپ نے وہ ڈاکٹر دیکھی جس کے نو بچے اس کے پاس لائے گئے، جو مارے جا چکے تھے۔ آپ نے وہ ننھی بچی دیکھی جو آگ میں سے چلتی ہوئی گزر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کبھی غلط نہیں رہا کہ بچوں کو بھوکا رکھنا، اُن پر بم برسانا اور پندرہ ہزار بچوں کو قتل کرنا بند کیا جائے۔ اصل غلطی خاموش رہنا ہے۔

مس ریچل نے گزشتہ ہفتے ایک تین سالہ فلسطینی بچی سے بھی ملاقات کی تھی، جس نے اسرائیلی فضائی حملے میں اپنی دونوں ٹانگیں کھو دی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کو غزہ میں جاری ہولناکیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین