نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے "پاک آئی ڈی” نامی نئی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے آن لائن نیا شناختی کارڈ، نائیکوپ، پیدائشی سرٹیفکیٹ اور دیگر اہم دستاویزات حاصل، تجدید یا اپڈیٹ کر سکتے ہیں۔ ایپ میں چہرے کی بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے، جس سے نادرا دفاتر جانے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔

