وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقات کی جس میں اربعین اور محرم الحرام کے دوران پاک ایران بارڈر زائرین کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایرانی حکومت 5 ہزار پاکستانی زائرین کو مشہد میں قیام و طعام کی سہولیات فراہم کرے گی اور بارڈر سے عراق تک خصوصی انتظامات کرے گی۔ ہاٹ لائن قائم کرنے اور سہ ملکی کانفرنس منعقد کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک نے بارڈر سیکورٹی، انسداد منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ وزیر داخلہ نے ایرانی ماہی گیروں کی رہائی میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

