منگل, فروری 17, 2026
ہومپاکستانکاغان ویلی میں غیر معمولی سردی کی لہر جاری

کاغان ویلی میں غیر معمولی سردی کی لہر جاری
ک

بالاکوٹ:
کاغان ویلی میں حالیہ دنوں میں غیر معمولی موسم کے رجحانات دیکھنے میں آئے ہیں جو غالباً موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہیں۔

پچھلے سال کے برعکس، اپریل میں یہاں پہاڑوں پر برف پگھلنے کی بجائے، اب مئی کے اختتام تک برفباری نے موسم کو جنوری جیسا سرد کر دیا ہے۔

بابوسر ٹاپ اور آس پاس کی وادیوں میں تین انچ سے زائد برفباری کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جبکہ نچلے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ یہ موسمی صورتحال اگلے تین دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ روز بالاکوٹ اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش شروع ہوئی جس کے باعث کاغان ویلی کے بلند علاقوں میں برفباری ہوئی۔

نتیجتاً درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے اور مئی کا مہینہ اب جنوری جیسا محسوس ہو رہا ہے۔ بابوسر ٹاپ پر تین انچ برف جمنے سے وادی میں سردی کی ایک لہر واپس آ گئی ہے اور برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اپریل میں جب پہاڑوں کی برف پگھلی تھی تو درجہ حرارت میں اضافہ ہوا تھا، مگر کل کی بارش اور برفباری نے موسم کو یکسر بدل کر سرد کر دیا ہے۔

کاغان ویلی کے چار موسم — گرمی، سردی، بہار اور خزاں — متاثر ہو رہے ہیں اور موسم کی تبدیلی کے واضح رجحانات موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو ظاہر کر رہے ہیں۔

اگر اس مسئلے کو وقت پر نہ حل کیا گیا تو صرف کاغان ویلی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے منفرد موسم بھی ختم ہو سکتے ہیں۔

کاغان ویلی کے مقامی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس خطے میں موسمیاتی تبدیلی کی کئی وجوہات ہیں جن میں غیر منظم تعمیرات اور جنگلات کی آگ شامل ہیں۔

وادی کے جنگلات میں آگ لگنے سے درجہ حرارت بڑھتا ہے، اور ساتھ ہی بے قابو تعمیرات، خاص طور پر سیمینٹ کے ڈھانچے بنانے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پورے پاکستان کے چار قدرتی موسموں کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین