منگل, فروری 17, 2026
ہومپاکستاناؤساکا میں پاکستان کی توجہ پائیدار ترقی پر مرکوز

اؤساکا میں پاکستان کی توجہ پائیدار ترقی پر مرکوز
ا

وزیر تجارت نے سرمایہ کاروں کو مشترکہ منصوبوں کی دعوت دی

کراچی:
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ’’ورلڈ ایکسپو 2025، اؤساکا میں پاکستان پویلین کا تھیم پاکستان کے قدرتی اثاثے، پنک راک سالٹ سے متاثر ہے، جو صرف نمک کے پہاڑی سلسلے میں پایا جاتا ہے‘‘۔ وہ منگل کے روز جاری نمائش میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے جاپان کے شہر اؤساکا میں ہونے والی عالمی نمائش میں پاکستان کی شرکت کے وژن پر روشنی ڈالی، جس کا محور پائیدار ترقی، ثقافتی ہم آہنگی اور اقتصادی امکانات ہیں۔

وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک کے لیے ایسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز سے غیرحاضر رہنا ممکن نہیں جہاں دنیا ایک جگہ جمع ہو کر خیالات کا تبادلہ کرتی اور درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک جرات مندانہ اور مربوط تھیم کے ساتھ دنیا کے سامنے اپنی موجودگی کو نمایاں کیا ہے جو ملک کے تخلیقی اظہار، دستکاری کی مہارت اور پائیداری سے وابستگی کا مظہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’’یونیورس ان اے گرین آف سالٹ‘‘ (Universe in a Grain of Salt) کے تھیم کے تحت پاکستان پویلین ایک ایسا بیانیہ پیش کر رہا ہے جو فطرت سے جڑا ہوا ہے۔
پنک راک سالٹ کے علامتی استعمال کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا: ’’نمک، اپنی طہارت اور مضبوطی کے باعث، زمین سے ہمارے دائمی ربط کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کے ذریعے ہم دنیا کو ایک فطرت پر مبنی پائیدار ترقی کا تصور پیش کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے پاکستان کی ان شعبوں میں استعداد کو اجاگر کیا جن میں ٹیکسٹائل، خوراک و زراعت، معدنیات، ڈیجیٹل خدمات اور صاف توانائی شامل ہیں۔
وزیر تجارت نے عالمی کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے مواقع تلاش کرے۔ اس ضمن میں انہوں نے پاکستان کی نوجوان افرادی قوت، جغرافیائی اہمیت اور جاری پالیسی اصلاحات کا ذکر بھی کیا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین