منگل, فروری 17, 2026
ہومبین الاقوامیایک ہفتے میں 18 ہزار افغان پناہ گزین وطن واپس

ایک ہفتے میں 18 ہزار افغان پناہ گزین وطن واپس
ا

کابل — افغانستان میں بین الاقوامی امدادی اداروں نے اطلاع دی ہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار 600 سے زائد افغان پناہ گزین پاکستان سے طورخم اور اسپن بولدک کی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے بڑی تعداد ایسے افراد پر مشتمل ہے جن کے پاس پاکستان میں قیام کے باقاعدہ رہائشی کارڈز موجود تھے۔

انسانی امداد فراہم کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ وطن واپس آنے والے افراد میں سے 15 ہزار سے زائد کو بنیادی انسانی امداد فراہم کی گئی، جن میں 46 فیصد خواتین شامل تھیں۔

سرحدی علاقوں پر تعینات تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی واپسی کی یہ رفتار غیر معمولی طور پر بلند ہے، اور اس تناظر میں عالمی برادری کی فوری اور مؤثر حمایت کی ضرورت ہے۔

مشترکہ رپورٹ کے مطابق، وطن واپس آنے والے بیشتر خاندان قندوز، ننگرہار، قندھار، کابل اور ہلمند کے صوبوں کا رخ کر رہے ہیں۔

ادھر کچھ واپس آنے والے شہریوں نے امارتِ اسلامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں رہائش اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

اس کے جواب میں امارتِ اسلامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی موجود ہے، اور واپسی کے عمل کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں رہائش اور روزگار فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے یکم اپریل 2025 سے افغان پناہ گزینوں کی جبری بے دخلی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید اور ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

ادھر انسانی امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ وطن واپس آنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، تاہم اس کے برعکس امدادی فنڈز میں شدید کمی واقع ہو چکی ہے جو صورتحال کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین