برطانیہ کے اسرائیل میں تجارتی ایلچی ایان آسٹن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ اس وقتمعطل شدہ تجارتی مذاکرات کے باوجود برطانوی ایلچی کا اسرائیل میں تجارتی فروغ کا مشن جاری اسرائیل میں موجود ہیں تاکہ "کاروباری افراد اور حکام سے ملاقات کر کے برطانیہ کے ساتھ تجارت کو فروغ دے سکیں۔”
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب صرف ایک ہفتہ قبل برطانوی حکومت نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل اسرائیل میں برطانوی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایک پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایان آسٹن پیر کے روز اسرائیل کے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی "ٹیکنیون” اور ایک جدید کسٹمز اسکیننگ سینٹر کا دورہ کریں گے۔
تنقید نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی معیشت فلسطینیوں پر قابض علاقوں — مغربی کنارے اور غزہ — میں آزمائے گئے نگرانی کے آلات اور ہتھیاروں کی عالمی منڈی میں فروخت سے فائدہ اٹھاتی ہے۔

