اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی (UNRWA) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کے 22 صحت مراکز میں سے صرف 6 ہی فعال رہ گئے ہیں، جس کی وجہ "مسلسل بمباری” ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر ایک پوسٹ میں UNRWA نے بتایا کہ 37 طبی پوائنٹس بھی قائم ہیں، لیکن ضروری طبی سامان کی شدید قلت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا:
"زندگی بچانے والی امداد، بشمول ادویات اور بنیادی طبی سامان، کی بلا رکاوٹ فراہمی فوری طور پر درکار ہے۔”
یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں خوراک اور امداد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

