پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامییشونت سنہا: پہلگام حملہ انتخابی مفاد میں رچایا گیا

یشونت سنہا: پہلگام حملہ انتخابی مفاد میں رچایا گیا
ی

نئی دہلی: سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پہلگام حملہ محض بہار کے ریاستی انتخابات جیتنے کے لیے منصوبہ بند ڈرامہ تھا، جس کا مقصد عوامی ہمدردی سمیٹنا اور قومی سلامتی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا تھا۔

ایک انٹرویو میں یشونت سنہا نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ پلوامہ، اڑی اور پہلگام جیسے دہشت گردانہ واقعات ہمیشہ انتخابات کے عین قریب ہی کیوں پیش آتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کا بھرپور سیاسی فائدہ مودی سرکار نے انتخابات سے قبل اٹھایا، اور اسی طرز پر اڑی حملے کے بعد کیے گئے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کو بھی انتخابی مہم میں خوب استعمال کیا گیا۔

یشونت سنہا نے الزام عائد کیا کہ مودی نے شہدا کے نام پر جلسوں میں ووٹ مانگے، اور قومی سلامتی جیسے سنجیدہ معاملے کو محض انتخابی ایجنڈے کا حصہ بنا کر سیاسی فائدہ حاصل کیا۔ ان کے مطابق پہلگام حملے کا مقصد بھی بہار میں انتخابی فضا کو اپنے حق میں ہموار کرنا تھا۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کو مودی حکومت محض سیاسی مواقع کے طور پر دیکھتی ہے اور ان کا مقصد عوام کے جذبات کو بھڑکا کر ووٹ حاصل کرنا ہوتا ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد پاکستان سے مذاکرات کی بات کرنے کے بجائے، بھارتی حکومت کی توجہ بہار الیکشن کی تیاریوں پر مرکوز ہے۔ ان ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ پالیسیاں نہ صرف علاقائی استحکام کے لیے خطرہ بن رہی ہیں بلکہ بھارت کو عالمی سطح پر بھی تنہا کر چکی ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین