کراچی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کو مکمل ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی ملک نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا۔
کانگریس رہنما نے حالیہ کشیدگی اور جنگ بندی کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے تین اہم سوالات اٹھائے۔ انہوں نے پوچھا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کی مذمت میں ایک بھی ملک بھارت کی حمایت کیوں نہیں کر سکا؟ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا مشورہ کس نے دیا؟
راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ کیوں جوڑا جاتا ہے اور اس ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے۔

