اسلام آباد: مصدقہ ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور جنوبی ایشیا کی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کے لیے پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی ایک اور ملاقات اسی ہفتے ہانگ کانگ میں ہونے جا رہی ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 30 مئی کو ہانگ کانگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کریں گے جہاں وہ خطے کی سلامتی پر مشاورت کریں گے۔ اس موقع پر بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کنونشن پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں دونوں وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔
اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو سمیت دیگر ممالک کے وزراء سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

