پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیلاچین میں سہ فریقی اجلاس متوقع: پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان کا علاقائی تعاون...

لاچین میں سہ فریقی اجلاس متوقع: پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان کا علاقائی تعاون پر غور
ل

اسلام آباد/لاچین: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان اعلیٰ سطحی سہ فریقی سربراہی اجلاس آئندہ 48 گھنٹوں میں آذربائیجان کے خوبصورت اور اسٹریٹیجک شہر لاچین میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں تجارت، دفاع، آئی ٹی اور علاقائی تعاون سمیت متعدد اہم شعبوں میں مشترکہ حکمت عملی اور عملی فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، لاچین شہر کا انتخاب محض جغرافیائی نہیں بلکہ ایک تزویراتی پیغام بھی ہے— یہ آذربائیجان کے اثر و رسوخ، علاقائی استحکام اور ترقی کی علامت بن چکا ہے۔ سہ فریقی اجلاس اس تناظر میں بھی اہمیت کا حامل ہے کہ حالیہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی نے خطے میں سفارتی چوکسی بڑھا دی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس نہ صرف تینوں برادر ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور تعاون کو فروغ دے گا بلکہ مستقبل کی مشترکہ حکمت عملی کو بھی نئی جہت دے سکتا ہے۔ دفاع، ٹیکنالوجی، اور معیشت کے میدانوں میں اشتراک، باہمی ترقی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

اجلاس سے قبل یہ توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے کہ شرکاء باہمی دلچسپی کے اہم معاملات پر مشاورت کریں گے اور ایک مربوط علاقائی نقطہ نظر اختیار کرنے کی کوشش کریں گے جو خطے کے استحکام، امن اور خوشحالی میں معاون ثابت ہو۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین