پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیجرمن چانسلر کی اسرائیلی حملوں پر شدید تنقید: "یہ اب حماس کے...

جرمن چانسلر کی اسرائیلی حملوں پر شدید تنقید: "یہ اب حماس کے خلاف جنگ نہیں رہی”
ج

جرمن چانسلر فریڈرِش مرز نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملے اب غزہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے زمرے میں نہیں آتے کیونکہ ان سے شہریوں پر ناقابلِ برداشت انسانی بوجھ پڑ رہا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے WDR کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا:
"شہری آبادی کو جس شدت سے نقصان پہنچایا جا رہا ہے، جیسا کہ حالیہ دنوں میں دیکھنے میں آیا ہے، وہ اب حماس کے خلاف دہشت گردی کی جنگ کے طور پر جواز نہیں رکھتا۔”

مرز نے مزید کہا: "اسرائیلی فوج اس وقت غزہ میں جو کچھ کر رہی ہے، میں کھلے الفاظ میں کہوں تو، میں اسے سمجھ نہیں پا رہا۔”

چانسلر مرز نے بتایا کہ وہ رواں ہفتے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات کریں گے تاکہ انہیں خبردار کیا جا سکے کہ وہ "حد سے تجاوز نہ کریں”۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ جرمنی تاریخی وجوہات کی بنا پر اسرائیل پر دیگر یورپی ممالک کی نسبت نرم لہجہ اختیار کرتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس فروری میں مرز نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود جرمنی کا دورہ کر سکیں۔

اگرچہ جرمنی آئی سی سی کا رکن ملک ہے اور قانونی طور پر اس پر لازم ہے کہ وہ کسی بھی مطلوب شخص کو اپنی سرزمین پر گرفتار کرے، مگر حقیقت یہ ہے کہ آئی سی سی کے پاس ایسے وارنٹ نافذ کرنے کا کوئی عملی اختیار نہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین