پیر, فروری 16, 2026
ہومپاکستانبی ایل اے کے تین شدت پسند بارکھان آپریشن میں ہلاک

بی ایل اے کے تین شدت پسند بارکھان آپریشن میں ہلاک
ب

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ شب کی گئی، جس میں شدت پسندوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فرار ہونے والوں کی تلاش جاری ہے اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

کارروائی کے دوران جائے وقوعہ سے دو ایس ایم جی رائفلیں، ایک پستول اور دو دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال رکھنی منتقل کر دی گئی ہیں۔

یہ کارروائی بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کا ایک اہم حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین