چینی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت کے حالیہ اقدام کی شدید مذمت کی جس میں ہارورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVIS) کی سرٹیفیکیشن منسوخ کر کے یونیورسٹی کو بین الاقوامی طلبہ کی بھرتی سے روک دیا گیا ہے۔
چین کی ترجمان ماؤ نِنگ نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں کہا کہ تعلیمی تبادلوں کی سیاست کاری ناقابل قبول ہے اور ایسے اقدامات امریکہ کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا، "چین اور امریکہ کے درمیان تعلیمی تعاون دونوں طرفہ فائدے کا باعث رہا ہے۔ چین اپنے طلبہ اور علماء کے جائز حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا۔”
امریکی انتظامیہ نے جمعرات کو ہارورڈ کو بین الاقوامی طلبہ کے داخلے پر پابندی عائد کی، موجودہ غیر ملکی طلبہ کو دوسرے اداروں میں منتقلی پر مجبور کیا، اور دیگر جامعات پر بھی سختی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

