اسرائیل بار ایسوسی ایشن کے سربراہ، عامیت بیچر نے وزیر دفاع اسرائیل کاتز پر عدلیہ کے نظام کی مکمل بائیکاٹ اور ریاستی اداروں کے خاتمے کا الزام عائد کیا ہے۔ بیچر نے کہا کہ کاتز کو سیکیورٹی، یرغمالیوں کی رہائی، فوجی خدمات کی مساوات، اور ریزرو فوجیوں کے امور پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ سیاسی تشہیری بیانات پر۔
بیچر کا یہ بیان اس وقت آیا جب کاتز نے فوجی وکیل یفات تو مر یروشلمی کو بار ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔ کاتز کا موقف تھا کہ وکیل کو سیاسی امور میں شامل ہونے کی بجائے غزہ جنگ میں فوجیوں کے خلاف داخلی اور خارجی پروپیگنڈے کا جواب دینا چاہیے۔
نیتن یاہو حکومت عدلیہ کے اختیارات کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور بار ایسوسی ایشن اور اٹارنی جنرل کے ساتھ متنازعہ معاملات میں ملوث ہے۔ اس دوران، اسرائیلی فوج پر غزہ میں جنگی جرائم اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات بڑھتے جا رہے ہیں۔

