غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 38 فلسطینی شہید اور 204 زخمی ہوئے۔ یہ اعداد و شمار وزارت کی جانب سے ٹیلیگرام پر جاری کیے گئے بیان میں دیے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق شمالی غزہ میں موجود اسپتالوں تک رسائی میں شدید رکاوٹوں کے باعث وہاں لائے جانے والے متاثرین کو ان اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا گیا۔
وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 53,939 افراد شہید اور 122,797 زخمی ہو چکے ہیں۔
بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ 18 مارچ 2024 کو دو ماہ کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 3,785 فلسطینی شہید اور 10,756 زخمی ہو چکے ہیں۔

