یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل کے بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب "ہائپرسونک” بیلسٹک میزائل داغنے کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سَریع نے مختصر ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ یہ کارروائی "کامیاب” رہی، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی پروازیں معطل ہو گئیں اور "لاکھوں” اسرائیلی شہری پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل حملے کے بعد ملک بھر میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تاہم دفاعی نظام نے میزائل کو راستے میں ہی تباہ کر دیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

