پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیہزار فلمی شخصیات کا غزہ جنگ کی مذمت پر دستخط

ہزار فلمی شخصیات کا غزہ جنگ کی مذمت پر دستخط
ہ

سینما کی دنیا سے تعلق رکھنے والی 900 سے زائد شخصیات نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں غزہ میں جاری "نسل کشی” اور فلمی صنعت کی خاموشی کی مذمت کی گئی ہے۔

دستخط کرنے والوں میں معروف اداکار مارک رَفّالو، رچرڈ گیئر اور سوسن سرینڈن جیسے نام شامل ہیں۔

یہ پٹیشن کینز فلم فیسٹیول سے قبل گردش میں آئی، اور جب یہ تقریب 13 مئی کو شروع ہوئی تو اس پر تقریباً 380 افراد دستخط کر چکے تھے، جن میں فلم "شِنڈلرز لسٹ” کے اداکار رالف فینس بھی شامل ہیں۔

یہ مہم "آرٹسٹ فار فاطم” (Artists for Fatem) کے نام سے شروع کی گئی، جس کا محرک فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ ("فاطِم”) حسونہ کی شہادت تھی۔ وہ ایک ایسی ڈاکیومینٹری کا موضوع تھیں جس کا پریمیئر اسی ہفتے کینز میں ہوا۔

25 سالہ فاطمہ حسونہ گزشتہ ماہ شمالی غزہ میں اپنے خاندان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 10 رشتہ داروں کے ہمراہ شہید ہو گئی تھیں، یہ حملہ اس کے اگلے دن ہوا جب ان کی ڈاکیومینٹری کو ACID Cannes سلیکشن میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس کھلے خط میں کہا گیا ہے: "بطور فنکار اور ثقافتی نمائندے، ہم اس نسل کشی پر خاموش نہیں رہ سکتے جو غزہ میں ہو رہی ہے، اور یہ ناقابل بیان خبریں ہماری برادریوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر رہی ہیں۔”

مقبول مضامین

مقبول مضامین