انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی ریڈ کراس کے نمائندے توماسو ڈیلا لونگا نے کہا ہے کہ غزہ میں صورتِ حال "محض ایک بھیانک خواب” بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا:
"غزہ میں امداد کے داخل ہونے کی خبر خوش آئند ہے، لیکن یہ سمندر میں محض ایک قطرے کے برابر ہے۔”
لونگا کا کہنا تھا کہ اگرچہ حال ہی میں کچھ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ امداد متاثرہ لوگوں تک پہنچ گئی ہے۔
"اب تک لوگوں کو کچھ نہیں ملا، اور ہمیں ایک ایسی انسانی امدادی کارروائی کی ضرورت ہے جو لوگوں کی ضروریات کے مطابق ہو
اگر جنگ شروع ہونے سے پہلے ہمیں روزانہ 500 سے 600 ٹرک درکار ہوتے تھے، تو اب یہ ضرورت دگنی ہو چکی ہے کیونکہ عوام کی مشکلات بہت زیادہ ہوگئی ہے ۔

