پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیچین میں ساتواں مغربی چائنا بین الاقوامی سرمایہ کاری و تجارتی میلہ...

چین میں ساتواں مغربی چائنا بین الاقوامی سرمایہ کاری و تجارتی میلہ شروع، 39 ممالک کے 1,300 ادارے شریک
چ

بیجنگ، 22 مئی (اے پی پی) — چین کے شہر چونگ چنگ میں ساتواں مغربی چین بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع ہو گیا ہے، جو 25 مئی تک جاری رہے گا۔ چینی میڈیا گروپ کے مطابق اس میلے میں دنیا کے 39 ممالک اور خطوں سے 1,300 سے زائد کاروباری ادارے شریک ہیں۔

رواں سال کے میلے میں دستخط شدہ سرمایہ کاری منصوبوں کی مالیت 200 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے، جو سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ مغربی چین کے لیے یہ میلہ ایک اہم اقتصادی ایونٹ تصور کیا جاتا ہے، جہاں مختلف شعبوں کے سرمایہ کار اور تاجروں کو تعاون کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس میلے کے گزشتہ چھ سیشنز میں کل 20 ہزار سے زائد منصوبوں پر دستخط ہو چکے ہیں جن کی مجموعی سرمایہ کاری 2 ٹریلین یوآن سے زائد ہے۔ تقریباً ایک لاکھ تاجروں کی شرکت نے اس میلے کو مغربی چین میں کھلے پن، ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے والا ایک مرکزی پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔

یہ میلہ مغربی چین کے معاشی استحکام، علاقائی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری کے جذبے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ملک کی بین الاقوامی سرمایہ کاری کی حکمت عملی میں ایک کلیدی عنصر ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین