پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیواشنگٹن میں فائرنگ، اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک

واشنگٹن میں فائرنگ، اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک
و

واشنگٹن میں فائرنگ، اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک

واشنگٹن میں بدھ کی شام ایک یہودی میوزیم کے قریب فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر پیش آیا، جو ایف بی آئی کے واشنگٹن دفتر کے قریب واقع ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر فائرنگ کی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی اور واشنگٹن ڈی سی کی موجودہ اٹارنی جینین پیرو بھی جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔

اگرچہ پولیس نے تاحال واقعے کے محرکات سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینون نے اس واقعے کو "یہود دشمن دہشتگردی کا مکروہ فعل” قرار دیا ہے۔

واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے قریب فائرنگ: اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک، حملہ آور گرفتار

بدھ کی شب واشنگٹن ڈی سی کے وسطی علاقے میں واقع ایک یہودی میوزیم کے باہر فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکار، ایک مرد اور ایک خاتون، ہلاک ہو گئے۔ دونوں ایک جوڑے کے طور پر پہچانے گئے ہیں۔ یہ واقعہ رات 9 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہاں اسرائیل نواز تنظیم امریکن جیوش کمیٹی کا ایک پروگرام ختم ہوا تھا۔

میٹروپولیٹن پولیس کی چیف پامیلا اسمتھ کے مطابق ایک شخص کو عمارت کے باہر چکر لگاتے دیکھا گیا، جس کے بعد وہ چار افراد کے ایک گروپ کے قریب گیا اور ان پر گولیاں برسا دیں۔

فائرنگ کے بعد حملہ آور میوزیم کے اندر داخل ہوا، جہاں تقریب کی سیکیورٹی ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہوتے وقت اس نے بلند آواز میں "فری، فری فلسطین” کے نعرے لگائے۔

پولیس نے مشتبہ حملہ آور کی شناخت ابتدائی طور پر الیاس روڈریگز کے طور پر کی ہے، جس کی عمر 30 سال ہے اور وہ شکاگو، الی نوائے کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا۔

فی الحال حملے کے محرکات کی تفتیش جاری ہے، تاہم اسرائیلی حکام نے اس واقعے کو یہود دشمن دہشتگردی قرار دیا ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین