پیر, فروری 16, 2026
ہومپاکستانکرم میں امن بحال: 979 بنکرز مسمار، 86 دیہات غیر مسلح

کرم میں امن بحال: 979 بنکرز مسمار، 86 دیہات غیر مسلح
ک


اصل کشیدگی کا باعث بنکرز اور اسلحہ تھے، حکومت کا مؤقف

پشاور:
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی سفارتی اور پُرعزم کوششوں کے نتیجے میں کرم میں امن بحال کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ بنکرز اور اسلحہ تھے، جنہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ دونوں جانب کے تقریباً 979 بنکرز کو مسمار کر دیا گیا ہے جبکہ 86 دیہات کو غیر مسلح کر کے تمام برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق وزیراعلیٰ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنا ذاتی ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے لیے مختص کیا۔ اس دوران 338 پروازوں کے ذریعے 29,140 کلوگرام ادویات متاثرہ علاقوں میں پہنچائی گئیں، جب کہ 9,290 افراد بشمول مریضوں کو بحفاظت پشاور اور دیگر مقامات پر منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور ٹل تا پاراچنار سڑک کی مرمت کے لیے 10 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین