پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیبیجنگ میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سینئر...

بیجنگ میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات
ب

بیجنگ، 20 مئی (اے پی پی) — نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کے روز بیجنگ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور باہمی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کے کلیدی قومی مفادات، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے مابین گہرے اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر قرار دیا۔

وزیر لیو جیان چاو نے گفتگو کے دوران یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کو اپنا قریبی، دیرینہ اور آزمودہ دوست سمجھتا ہے اور "ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

فریقین نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے مابین ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے، باہمی تبادلوں کو بڑھانے اور پارٹی سطح پر تعاون کو مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین