پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیمودی حکومت کی پاکستان دشمنی: ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و...

مودی حکومت کی پاکستان دشمنی: ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ کی سازش
م

مودی کا جنگی جنون عروج پر، ترکی اور آذربائیجان پر الزام تراشی اور تجارتی و تعلیمی بائیکاٹ مہم کا آغاز

جنگی جنون اور فسطائیت میں مبتلا مودی سرکار نے ترکی اور آذربائیجان سے سفارتی تعلقات خراب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ بھارت ترکی اور آذربائیجان کی "آپریشن بنیان مرصوص” کی حمایت پر سیخ پا ہے اور بھارتی تاجروں نے ترک مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

مودی حکومت نے ترک کمپنی ‘Çelebi’ کو جھوٹے سیکیورٹی خدشات کے بہانے کام کرنے سے روک دیا، جبکہ بھارتی ای کامرس پلیٹ فارمز نے ترک کپڑوں کی فروخت بند کر دی ہے اور Myntra نے ترک برانڈز کی عارضی روک لگا دی ہے۔

ترک سیب اور ماربل کی تجارت شدید متاثر ہوئی ہے اور جواہرات فروشوں نے روایتی ترک زیورات کی فروخت سے انکار کر دیا ہے۔

تعلیمی میدان میں بھی مودی کا جنونی ایجنڈا جاری ہے، ترکی سے تعلیمی روابط کو منقطع کر دیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلیمی تبادلے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

مودی سرکار کے دباؤ پر جے این یو، جامعہ ملیہ اور اردو یونیورسٹی نے ترکی سے تعلیمی تعلقات منقطع کر دیے

ترک و آذری علاقوں میں فلم شوٹنگ پر پابندی، بھارتی پروڈکشن ہاؤسز کو وارننگ — "قدم رکھا تو بائیکاٹ یقینی”

بھارتی فلمی صنعت میں پاکستانی فنکاروں کی تصاویر ہٹانا اور بائیکاٹ کی مہم جاری

مودی حکومت کی پاکستان دشمنی کے باعث متحدہ عرب امارات، ایران اور دیگر خلیجی ممالک سے درآمدات کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے، جس سے خطے میں تجارتی روابط متاثر ہو رہے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین