سماجی کارکن و نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جنگ زدہ لبنان میں تعلیم و بحالی کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کی امداد فراہم کر دی
ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اور ہزاروں بچے اسکولوں سے محروم ہیں۔
انہوں نے فخر کے ساتھ اعلان کیا کہ ملالہ فنڈ نے لبنان میں تعلیم اور بحالی کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ دی ہے تاکہ بچوں کو محفوظ اور مستحکم تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

