پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیٹرمپ کے بیانات قابلِ جواب ہی نہیں: رہبر انقلاب اسلامی

ٹرمپ کے بیانات قابلِ جواب ہی نہیں: رہبر انقلاب اسلامی
ٹ

رہبرِ انقلاب اسلامی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ مغربی ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران دیے گئے بیانات اس قابل ہی نہیں کہ ان کا کوئی جواب دیا جائے۔

ہفتے کے روز ملک بھر کے مختلف شہروں اور صوبوں سے آئے ہوئے ہزاروں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ٹرمپ کے عرب ممالک کے دورے کے دوران دیے گئے بیانات پر ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا: "امریکی صدر کے دورۂ خطہ کے دوران کہے گئے کسی بھی بیان کی کوئی وقعت نہیں، یہ سب قابلِ جواب ہی نہیں۔”

رہبر انقلاب نے کہا کہ ٹرمپ کے بیانات کا معیار اتنا پست ہے کہ یہ نہ صرف خود ان کے لیے باعثِ شرمندگی ہے بلکہ امریکی قوم کے لیے بھی رسوائی کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ طاقت کو امن کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں؛ یہ ایک کھلا جھوٹ ہے۔ وہ اور امریکی حکام، امریکی حکومتیں طاقت کا استعمال صرف جنگ پھیلانے، غزہ میں قتلِ عام کرنے، اور اپنی کٹھ پتلی فوجوں کی حمایت کے لیے کرتے ہیں۔”

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا: "جی ہاں، طاقت کو امن اور سلامتی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے؛ اسی لیے ہم، ان شاء اللہ، اپنے ملک کی طاقت کو روز بروز بڑھائیں گے۔”

رہبر انقلاب نے زور دیا کہ امریکیوں نے طاقت کا غلط استعمال کیا ہے اور انہوں نے صیہونی حکومت کو دس ٹن وزنی بم فراہم کیے تاکہ وہ انہیں غزہ کے بچوں، اسپتالوں، گھروں، لبنان اور جہاں کہیں بھی موقع ملا وہاں گرا سکیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین