خضدار: خضدار ضلع کے علاقے نسَل میں جمعہ کی رات دیر گئے ایک چیک پوسٹ پر مسلح حملے کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار شہید ہو گئے۔
ایک سینئر لیویز افسر نے ڈان سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ مسلح حملے میں چار لیویز اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
یہ واقعہ سی پیک روڈ پر واقع سنند لیویز چیک پوسٹ پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق، شہداء کی لاشوں کو خضدار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد، اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

