پیر, فروری 16, 2026
ہومپاکستانآئی اے ای اے نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کو محفوظ قرار...

آئی اے ای اے نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کو محفوظ قرار دے دیا
آ

اسلام آباد — بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات کو محفوظ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ان تنصیبات سے کسی قسم کی تابکاری خارج نہیں ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق، آئی اے ای اے نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کی کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات بھارت کے ممکنہ حملوں کے دوران مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ ایجنسی نے بتایا کہ ان تنصیبات سے نہ کوئی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی تابکار اخراج ریکارڈ کیا گیا۔

یہ وضاحت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بھارتی میڈیا اور حکام کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات کو ممکنہ نقصان پہنچا ہے۔ پاکستانی حکام نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور اب بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ نے بھی ان بھارتی دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاک فوج کے "آپریشن بنیان مرصوص” کے دوران بھارت کو خاصا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں بھارت کے متعدد براہموس میزائل ذخائر اور ایس-400 دفاعی نظام کو نقصان پہنچا۔

مزید یہ کہ "آپریشن سندور” کے دوران پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے چھ جنگی طیارے، جن میں تین رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے۔ اس کے بعد بھارتی حکومت کو اندرونِ ملک شدید عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔

مبصرین کے مطابق، اسی داخلی دباؤ سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی حکام نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے متعلق بیانات دیے، تاہم آئی اے ای اے کی رپورٹ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ ہیں اور ان سے کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین