پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیپاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن...

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
پ

بات چیت یا اس کے نتائج پر دونوں جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بدھ کی سہ پہر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، جو رواں ہفتے کے دوران جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کے بعد تیسرا رابطہ تھا۔ یہ جنگ بندی امریکا اور دیگر دوست ممالک کی سہولت کاری سے عمل میں آئی تھی۔

باخبر ذرائع کے مطابق، دونوں اعلیٰ فوجی حکام نے زمینی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ حالات کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، جس کے تحت جنگ بندی فی الحال قائم رہے گی، جیسا کہ پیر کو ہونے والی پچھلی گفتگو میں طے پایا تھا۔ تاہم، اس رابطے یا اس کے نتائج کے حوالے سے کسی بھی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ادھر سفارتی ذرائع نے ’’دی نیوز‘‘ کو بتایا کہ عالمی سطح پر اہم دارالحکومتیں اسلام آباد اور نئی دہلی دونوں کے ساتھ سرگرم رابطے میں ہیں، اور وہ ضبط و تحمل کی تلقین کے ساتھ ساتھ اعتماد سازی کے ابتدائی اقدامات پر زور دے رہی ہیں، تاکہ باقاعدہ اور اعلیٰ سطحی مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔ تاہم، ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اس نوعیت کی بات چیت کے لیے طویل اور پیچیدہ تیاری درکار ہوگی، اور دونوں حکومتوں کو اس کے لیے سیاسی طور پر سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

غیر مستحکم جنگ بندی کو مستحکم رکھنے کے لیے کچھ مخصوص اقدامات پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان اور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ، سفیر شفقات علی خان، جمعہ کو پریس بریفنگ میں حالیہ پیش رفت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کریں گے۔

ایک متعلقہ پیش رفت میں، دونوں ممالک کی جانب سے حالیہ دنوں میں جن سفارتی اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا، وہ منگل کو اپنے اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔ اس اقدام کے بعد دونوں ہائی کمیشنز میں عملے کی تعداد کم ہو کر 29 رہ گئی ہے۔ چونکہ یہ اسامیاں باضابطہ طور پر ختم نہیں کی گئیں، اس لیے میزبان ممالک کی جانب سے ویزا ملنے کے بعد اگست تک نئی تعیناتیاں متوقع ہیں، ذرائع نے بتایا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین