پیر, فروری 16, 2026
ہومبین الاقوامیواشنگٹن: پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کا بھارتی سفارت خانے کے سامنے...

واشنگٹن: پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کا بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج
و

واشنگٹن: پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کا بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج

واشنگٹن – امریکی سرزمین پر مقیم پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی کے افراد نے بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج "فرینڈز آف کشمیر” کی چیئرپرسن غزالہ حبیب کی طرف سے منظم کیا گیا تھا، جس میں کشمیر کی آزادی کی حمایت میں اور بھارت کی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔

اس مظاہرے میں کشمیری تنظیموں اور خالصتان تحریک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے نعرے لگائے جیسے "مودی دہشت گرد ہے”، "مودی کا پاہلگام ڈرامہ”، "کشمیریوں کی آزادی کی تحریک جاری رہے گی” اور "خالصتان بن کے رہے گا”۔ مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرے کے دوران "فرینڈز آف کشمیر” کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، سکھ فار جسٹس کے مرکزی رہنما بلوندر سنگھ چٹھہ، کشمیری کمیونٹی کے رہنما محمد زبیر خان، ڈاکٹر اشعر حسین، مظہر چغتائی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ انہوں نے پاہلگام کے واقعے کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جھوٹا "فالس فلیگ آپریشن” قرار دیا، جو وقت کے ساتھ ثابت ہو چکا ہے۔

مقررین نے کہا، "ہم بھارتی حکومت اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ دنیا کو یہ بات اب سمجھ آ گئی ہے کہ پاہلگام دہشت گرد حملے سے کس کو فائدہ پہنچا۔” انہوں نے مزید کہا کہ مارچ 2000 میں صدر کلنٹن کے دورے کے دوران بھارتی ایجنسیوں نے چٹ سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کا قتل عام کر کے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلانے کی کوشش کی۔ یہ سب کچھ اس وقت کی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جب امریکی نائب صدر جی ڈی ونس بھارت کے دورے پر تھے۔

مقررین نے سوال کیا کہ پاہلگام کے حملے کے فوراً بعد ایف آئی آر کیسے درج ہو گئی، جبکہ یہ حملہ ایک انتہائی محفوظ علاقے میں کیا گیا تھا۔ اور اس حملے کے بعد حملہ آور اچانک کہاں غائب ہو گئے۔مقررین نے کہا کہ پچھلے سات دہائیوں سے بھارت نے جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے، لیکن یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ عالمی برادری بھارت کی اس غیر قانونی اور جابرانہ قبضے پر خاموش ہے اور کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جارحانہ اور ظالمانہ رویے پر کوئی ردعمل نہیں دیتی۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین