پیر, فروری 16, 2026
ہومپاکستاناسحاق ڈار کو الجزائری وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، علاقائی امن و استحکام...

اسحاق ڈار کو الجزائری وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
ا

اسلام آباد – نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اتوار کے روز الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، احمد عطاف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی حیثیت سے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے کثیرالطرفہ فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین