اتوار, فروری 15, 2026
ہومبین الاقوامیجی ٹی وی نیوز کی بندش، پہلگام رپورٹنگ کا شاخسانہ

جی ٹی وی نیوز کی بندش، پہلگام رپورٹنگ کا شاخسانہ
ج

نئی دہلی میں مودی سرکار نے پاکستانی نیوز چینل جی ٹی وی نیوز کی یوٹیوب تک رسائی کو بھارت میں بند کر دیا ہے۔ یہ اقدام چینل کی جانب سے حالیہ پہلگام آپریشن کی کوریج کے بعد سامنے آیا ہے، جسے جی ٹی وی نیوز نے ‘فالس فلیگ’ کارروائی قرار دیا تھا۔

جی ٹی وی نیوز نے اس واقعے پر تفصیل سے رپورٹنگ کی، بھارتی سرکاری مؤقف پر سوالات اٹھائے اور پیش کیے گئے بیانیے میں موجود تضادات کو اجاگر کیا۔ اس کوریج پر بھارتی حکومت کی ناراضی کے بعد ملک کے اندر چینل کی ڈیجیٹل رسائی کو محدود کر دیا گیا۔

جی ٹی وی نیوز نے اس اقدام کو آزادیِ صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ چینل کا کہنا ہے کہ یہ واضح سینسرشپ ہے اور مخالف بیانیے کو دبانے کی کوشش ہے۔

اس پیش رفت پر آزادیِ اظہار رائے کے علمبرداروں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کسی میڈیا پلیٹ فارم کو محض متبادل نقطۂ نظر پیش کرنے پر بلاک کرنا جمہوری اقدار، بالخصوص اظہارِ رائے اور صحافتی شفافیت، کے منافی ہے۔

جی ٹی وی نیوز بھارت سے باہر بدستور قابلِ رسائی ہے اور ادارے نے آزادانہ رپورٹنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بھارتی حکام نے اس پابندی پر تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین