اتوار, فروری 15, 2026
ہومپاکستانگوجرانوالہ میں دھماکوں کے بعد بھارتی ڈرون مار گرایا گیا

گوجرانوالہ میں دھماکوں کے بعد بھارتی ڈرون مار گرایا گیا
گ

فوجی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بنا دی

گوجرانوالہ: کینٹ میں جمعرات کی صبح دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس کے فوراً بعد فضائی دفاعی نظام متحرک ہو گیا اور پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک بھارتی ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا گیا۔

فوجی ذرائع کے مطابق ڈرون انتہائی بلندی پر پرواز کر رہا تھا جب اس نے پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی۔ گوجرانوالہ کینٹ میں نصب فضائی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیا اور دو مؤثر فائرنگ راؤنڈز سے اسے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی ڈرون نے شہر کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، کینٹ کے علاقے میں موجود دفاعی تنصیب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔ کارروائی گوجرانوالہ کینٹ کے نواحی علاقے میں عمل میں آئی۔

بتایا گیا ہے کہ ڈرون تیز رفتاری سے گوجرانوالہ کی جانب بڑھ رہا تھا جب اسے روکا گیا۔ ڈرون کے تباہ ہونے کے بعد اس کا ملبہ گجرات کے گاؤں ڈنگہ کے قریب گرا۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملبے کی اطلاع ملنے پر پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور گاؤں پیر جھانڈا کے کھیتوں سے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا۔ ملبے کو فرانزک تجزیے کے لیے محفوظ کر لیا گیا ہے تاکہ اس کے ماڈل اور اصل کا تعین کیا جا سکے۔

خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا شہری املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔ حکام ڈرون کی نوعیت اور اس دراندازی کے مقصد کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقبول مضامین

مقبول مضامین